پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست مسترد

ضلعی انٹیلیجنس کی سفارشات پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے درخواست مسترد کر کے پی ٹی آئی قیادت کو بھی آگاہ کردیا


ویب ڈیسک February 06, 2025

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ضلعی انٹیلی جنس کی سفارشات پر پی ٹی آئی کو 8 فروری کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا اور درخواست مسترد کر کے تحریک انصاف کی قیادت کو بھی آگاہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور میں اہم شخصیات اور مختلف پروگارام کی سیکیورٹی کے مسائل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایٹیلیجنس کی سفارشات پر پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی اجازت کو مسترد کردیا۔

انٹیلیجنس کمیٹی نے سفارش کی کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں، غیر ملکی شخصیات کی لاہور آمد اور مختلف پروگارام کی باعث سیکیورٹی کی حفاظت پر مامور ہیں۔

انٹیلیجنس کمیٹی نے کہا کہ سہ ملکی کرکٹ سیریزاور غیر ملکی اہم شخصیات کی حفاظت کے لئے فوج اور رینجرز کی خدمات بھی لی گئی ہیں، سیکیورٹی وجوہات اور سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں