سپر ہائی وے؛ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

جاں بحق خاتون کی شناخت 30 سالہ قرۃ العین کے نام سے ہوئی، شوہر معمولی زخمی ہوا، پولیس


اسٹاف رپورٹر February 07, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق  اور  شوہر زخمی ہوگیا ۔ 
 

پولیس کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ قرۃ العين کے نام سے کی گئی جب کہ متوفیہ کا شوہر 35 سالہ نعمان معمولی زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون نیو کراچی کی رہائشی تھی ۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

مقبول خبریں