راکھی ساونت پاکستان آئیں گی؟ ہانیہ عامر نے بڑا اعلان کر دیا

یہ دلچسپ مکالمہ لندن میں ایک تقریب کے دوران سامنے آیا


ویب ڈیسک February 10, 2025

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی مہمان نوازی کی حامی بھرلی۔ 

ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر راکھی پاکستان آئیں گی تو وہ انہیں ائیرپورٹ پر لینے ضرور جائیں گی۔

یہ دلچسپ مکالمہ لندن میں ایک تقریب کے دوران سامنے آیا، جس میں ہانیہ عامر کے علاوہ پاکستانی کرکٹر صائم ایوب اور دیگر فنکار بھی شریک تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل راکھی ساونت نے ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا، "کیا تمہارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے؟ میں تمہاری بہن بھارت سے آرہی ہوں، مجھے لینے ائیرپورٹ آجاؤ!"

اس پر ہانیہ عامر نے خوش دلی سے جواب دیتے ہوئے کہا، "میں راکھی کا ائیرپورٹ پر انتظار کروں گی۔"

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھارت میں کام کرنا چاہیں گی تو ہانیہ عامر نے کہا، "ابھی ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے، اگر ہوا تو ضرور بتاؤں گی۔" تاہم، انہوں نے راکھی کی دعوت پر بھارت جانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ خوشی اور مثبت طرزِ زندگی ہی ان کی خوبصورتی اور زندہ دلی کا راز ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں