اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی راہ ہموار، ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظور

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں وفاقی سیکریٹری کے برابر ہوں گی


وقاص احمد February 11, 2025

ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی راہ ہموار ہوگئی۔

 اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اورالاؤنسز میں ترمیم کا بل  قومی اسمبلی نے منظورکرلیا۔ اس سے قبل سینیٹ بھی بل کی منظوری دے چکی ہے۔ 

ترمیمی بل کے تحت اراکین اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ فنانس کمیٹی کرے گی۔اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں وفاقی سیکرٹری کے برابر ہوں گی۔  

بل کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کا فیصلہ سیکرٹریٹ نہیں  بلکہ فنانس کمیٹی کرے گی۔

مقبول خبریں