کراچی:
نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن5 سال بعد کراچی کی فضاؤں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندارمظاہرہ پیش کریگا۔
قراقرم 8 ساختہ طیاروں پر مشتمل ایئروبیٹیکس اسکوارڈن شیردل پیچیدہ ترین منوورز(پیشہ ورانہ تربیت کے شاندار مظاہروں) کے دوران طیارے انتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب سے گذریں گے۔
پاکستان ایئرفورس کے اس جداگانہ اسکوارڈن نے پہلی بار 19 ستمبر1974 کو شیردل کے طور پر اڑان بھری۔
یہ سال 2020 کی بات ہے جب بھارت کوناکوں چنے چبوانے کے بعد فضائیہ کی جانب سے آپریشن سوفیٹ ریٹارٹ کی پہلی سالگرہ پر سرپرائز ڈے کے حوالے سے سی ویوکراچی پرائیرشوکا انعقاد کیا گیا جس میں جے ایف سیونٹین تھنڈر، ایف سولہ طیاروں کی گھن گرج کے دوران ائیروبیٹیکس ٹیم شیردل اسکوارڈن کی جانب سے خصوصی مظاہرے سے شائقین دنگ رہ گئے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شیردل اسکوارڈن کے علاوہ پاک فضائیہ کے جنگی بیڑے میں شامل پاکستانی ساختہ جے ایف سیونٹین تھنڈرکے علاوہ ایف سولہ جنگی طیارے بھی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ پیش کرینگے۔
قراقرم 8 بیسک کم ایڈوانس پاکستانی ساختہ جیٹ ٹرینٹرائیرکرافٹس ہیں۔