امریکی ریاست پنسلوانیا میں آؤٹ ڈور جنگلی جانوروں کے گوشت پر مبنی ایک بوفے کافی مشہور ہے اور اس سال بھی اس میں عجیب و غریب کھانے پیش کیے گئے۔
دیہی پنسلوانیا کے فائر ہال میں ٹیسٹ آف دی وائلڈ آؤٹ ڈور کے عنوان سے بوفے خبروں کی سرخیوں میں ہے کیونکہ یہ 150 لوگوں کے ہجوم کو عجیب و غریب پکوان پیش کرتا ہے۔
کچھ سبزیوں کے پکوانوں کے علاوہ جنہیں بڑی حد تک نظر انداز کر دیا گیا، جو کھانا پیش کیا جا رہا تھا وہ 14 جانوروں کے گوشت پر مشتمل تھا۔
گوشت دار پکوانوں میں اسٹنگرے مچھلی کا کیسرول، ریچھ کا اسٹیو، ریکون ساسیجز اور خرگوش کے ساسیج شامل تھے۔ یہ تمام ڈشز بوفے کی مرکزِ نگاہ تھیں۔
اس کے علاوہ ایک سیخ پر بھنی ہوئی گلہری، بلی کے گوشت کی چومین اور لومڑی بار بی کیو بھی تھا۔ لیکن اس سال کا خصوصی گوشت مگرمچھ کا تھا۔
پچھلے سالوں میں، پکوانوں میں کچھوے، اسموکڈ بام مچھلی اور سگ آبی کا پائی شامل تھا۔