راولپنڈی کے تھانہ واہ صدر کے علاقے مسے اعلی نسل کے دو بیش قیمت جرمن شیفرڈ کتے چوری ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ واہ صدر کی حدود میں ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس کے دوران ملزمان اپنے ساتھ 10 لاکھ مالیت کے دو بیش قیمت جرمن شیفرڈ نسل کے نسلی کتے بھی ساتھ لے گئے۔
چوری کی واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او واہ صدر محسن شاہ کی سربراہی میں پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ سیف عرف سیفی سمیت سمیع اور سانول کو گرفتار کرکے دونوں کتے۔ موٹر سائیکل ایک ایل ای ڈی اور ساڑھ اٹھارہ ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی۔
حکام کا مزید کہناتھاکہ کہ ملزمان نقب زنی اور منشیات کے مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ہیں جن کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں مضبوط چالان کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔