وسطی امریکی ملک بیلیز کے ساحلی علاقے میں 3 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد

پُراسرار انداز میں مرنے والی خواتین کی عمریں 23، 24 اور 26 سال تھیں


ویب ڈیسک February 26, 2025

وسطی امریکی ملک بیلیز کے ایک ساحلی علاقے میں سیاحت کی غرض سے آنے والی 3 امریکی لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوٹل کا عملہ شک ہونے پر خواتین کے کمرے میں ماسٹر چابی سے دروازہ کھول کر داخل ہوا تو تینوں کو مردہ پایا۔

کمرے میں کسی کے داخل ہونے کا کوئی راستہ نہیں تھا اور نہ ہی خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔

لاشوں کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔ لاشوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ خواتین کی موت کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں۔

شُبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں کی موت ممکنہ طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں خواتین کے کمرے میں سے شراب اور دیگر نشہ آور چیزیں بھی ملی ہیں۔

تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ منشیات امریکا سے لائی گئی تھی یا مقامی لوگوں سے خریدا تھا۔

 

مقبول خبریں