خواجہ آصف سے ملاقات کے بعد حارث رؤف میڈیا کو چکما دیکرغائب، ویڈیو دیکھیں

خواجہ آصف سے حارث رؤف کی مُلاقات وزیر دفاع کے چیمبر میں ہوئی جو دو گھنٹے تک جاری رہی


ویب ڈیسک March 06, 2025

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے مُلاقات کی اور ملاقات کے بعد میڈیا کو چکما دے کر بات چیت کیے بغیر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے۔

رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف سے کرکٹر حارث رؤف کی مُلاقات وزیر دفاع کے چیمبر میں ہوئی، حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by The Express Tribune (@etribune)

ملاقات کے بعد حارث رؤف میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے، حارث رؤف میڈیا نمائندگان کو چیمبر کے باہر دیکھ کر واپس اندر لوٹ گے تھے۔

ذرائع کے مطابق بیک ڈور سے نکلنے سے قبل حارث رؤف کی جانب سے پوچھا گیا کہ میڈیا باہر موجود ہے یا چلا گیا ہے۔

مقبول خبریں