وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، قلمدان سنبھالنے والے وزرا کو وزیراعظم ہدایات دیں گے



اسلام آباد:

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

ایکسپریس نویز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ روم چھوٹا ہونے کی وجہ سے اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں بلایا گیا ہے۔

کابینہ میں توسیع کے بعد پہلے باضابطہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت شریک ہونگے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کے تمام اراکین نے اپنے اپنے دفاتر کے چارج بھی سنبھال لیے، اجلاس میں وزیراعظم وفاقی کابینہ کے ارکان کو ان کے محکموں کے حوالے سے ہدایات بھی دیں گے۔

مقبول خبریں