نیشنل ٹی20 کپ؛ میچ فیس میں کمی! چیئرمین پی سی بی کا بڑا فیصلہ

ایونٹ کا آغاز 14 مارچ سے فیصل آباد میں ہوگا


ویب ڈیسک March 13, 2025

نیشنل ٹی20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کرلیا۔


ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نیشنل ٹی20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے کے معاملے کو نوٹس لیتے ہوئے اس اقدام سے روک دیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اعلیٰ حکام سے تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹی ٹوئنٹی کپ: کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بڑی کمی کر دی گئی

قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ نیشنل ٹی20 کپ کے دوران کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی  کو اب 40 ہزار روپے کے بجائے 10 ہزار روپے میچ فیس ادا کی جائے گی جبکہ رزیرو کھلاڑی 5 ہزار روپے پانے کا حقدار ہوگا۔
 

مقبول خبریں