حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان

وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے


ویب ڈیسک March 13, 2025
کرپٹ افسران نے فنڈ کے حصول کیلیے ملازمین کا الحاق اے جی سندھ سے نہیں ہونے دیا،ملازمین کی تنخواہیں رک سکتی ہیں فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس کے باعث وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس بارے میں وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پینشنرز کو مارچ کی پینشن بھی اسی روز ادا کی جائے گی۔

وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے

مقبول خبریں