منشا پاشا نے پہلی شادی کی ناکامی اور جبران ناصر سے دوسری شادی پر لب کشائی کردی

معاشرے میں اکثر لوگ دباؤ میں آ کر شادیاں کرتے ہیں، منشا پاشا


ویب ڈیسک May 12, 2025

پاکستان شوبز کی اداکارہ منشا پاشا نے پہلی ناکام شادی اور جبران ناصر سے دوسری شادی سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔

منشا پاشا حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور جبران ناصر کے ساتھ اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔

منشا نے کہا کہ ان کے خودمختار اور صاف گو ہونے کا پہلی شادی کی ناکامی سے کچھ نہ کچھ تعلق ہوسکتا ہے، لیکن یہ واحد وجہ نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت زندگی میں غیر یقینی صورتحال کا شکار تھیں اور خود کو صحیح طور پر نہیں سمجھتی تھیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ پہلی شادی ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور اس شادی کی ناکامی کے تجربے نے انہیں بطور انسان بہت کچھ سکھایا اور مضبوط بنایا۔

منشا نے مزید کہا کہ معاشرے میں اکثر لوگ دباؤ میں آ کر شادیاں کرتے ہیں، جو بعض اوقات کامیاب ہوجاتی ہیں اور کبھی نہیں بھی ہوتیں۔ انہوں نے جبران ناصر کیساتھ اپنی ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج خوش و خرم ہیں اور اپنی دوسری شادی کو اپنے لئے خدا کا ایک تحفہ تصور کرتی ہیں۔

منشا پاشا نے کہا کہ جبران ناصر سے شادی بغیر کسی منصوبہ بندی کے اچانک اور خوبصورت انداز میں ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں