کراچی: ٹریفک حادثے میں نوجوان راہگیر لڑکی جاں بحق

متوفیہ راہگیر تھی جس کی عمر 22 سال تھی


فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد مشین اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی عمر 22 سال تھی اور فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، پولیس اس حوالے سے متوفیہ کی شناخت کی کوششیں کرتے ہوئے حادثے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں