خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

 مردان میں مساجد کی سولرائزیشن اسکیم میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن ہونے کا انکشاف ہوا ہے


ویب ڈیسک May 13, 2025

خیبرپختونخوا میں مالی بد عنوانی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا جب کہ مردان کی سولر اسکیم میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مردان میں مساجد کی سولرائزیشن کے لیے 260 ملین کی رقم جاری کی گئی، منصوبہ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا جب کہ ٹھیکیدار رقم سمیت غائب ہوگیا۔

ذرائع  نے کہا کہ منصوبے کے لیے پیشگی ادائیگی گزشتہ دور حکومت میں کی گئی تھی، معاملہ پبلک اکاؤنٹس میٹی میں اٹھا دیا گیا، کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر منصوبہ شروع کرنے یا کروڑوں روپے واپس کرنے کا حکم دیا۔

زرائع کے مطابق عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے ٹی ایم او اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ اسکینڈل میں ٹی ایم او کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں