پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو، چینی 30 روپے فی کلو مہنگی

پشاور میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور مرغی کی قیمت میں بھی ایک ہفتے میں 90 روپے فی کلو اضافہ ہوچکا ہے


احتشام بشیر May 14, 2025
پشاور میں چینی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے—فوٹو: فائل

پشاور:

عیدالاضحیٰ سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے جہاں ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اور ایک ہفتے میں 95 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 30 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید سے قبل ہی مرغی اور چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، مرغی کی قیمت میں ایک ہی دن میں فی کلو 40 روپے اضافہ ہوا ہے، مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے اور ایک مرغی کی قیمت ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اورایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح چینی کی قیمت بھی بڑھنے لگی ہیں، چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے 180 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہیں، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پرچون میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

پشاور میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے اب تک چینی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں