وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-2025 کے بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد، زرعی شعبے کا ہدف 4.8 فیصد اور صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجٹ کی تیاریوں کے نیشینل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس جبکہ اے پی سی سی کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔
اے پی سی سی کی منظوری کے بعد قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت مئی کے آخر پر ہوگا جس میں اگلے مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی منصوبے سمیت اگلے مالی سال کیلئے معازشی اہداف کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2025-2026 کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ زرعی شعبے کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد اور خدمات کے شعبے کا ہدف 4.3 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال2024-2025 کیلئے جی ڈی پی کا ہدف 3.6 فیصد، زرعی شعبے کی پیداوار کا ہدف دو فیصد مقرر کیا گیا تھا۔