فواد چوہدری کیخلاف 9مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنیکا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ کیس سن کر تفصیلی وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرے، سپریم کورٹ کا حکم


ویب ڈیسک May 20, 2025
فوٹو فائل

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔

دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں۔

جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ عدالت کو رٹ مسترد کرنے کی وجوہات دینی چاہیے۔

 جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ بادشاہوں والا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو بھیج رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کیس سن کر تفصیلی وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرے۔

مقبول خبریں