لاہور: 19 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگے اور سوتیلے باپ نے مل کر بیٹی کو قتل کیا

پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا، حقیقی باپ کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک May 20, 2025

ہنجروال میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سوتیلا باپ بیٹی کا قاتل نکلا جب کہ پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم شہباز نے بچی کے حقیقی باپ شوکت کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی، ملزمان نے بچی کا قتل کر کے لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی،سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کی شناخت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہنجروال پولیس نے شناخت کے بعد سوتیلے باپ شہباز کو فوری گرفتار کر لیا، مقتولہ کے حقیقی باپ کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

مقبول خبریں