ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما اغوا کے بعد قتل، لاش برآمد

پی پی پی رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی پنجاب علی حیدر گیلانی نے  ملک حسنین بوسن کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا


ویب ڈیسک May 28, 2025

ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما ملک حسنین بوسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا، مقتول کی لاش برآمد کرلی گئی۔

رپورٹ کے حسنین بوسن زکریا یونیورسٹی میں ملازم اورایمپلائز یونین کے نائب صدرتھے۔

پیپپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے  ملک حسنین بوسن کے قتل پر گہرے رنج و تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں، ملتان ۔ملک حسنین بوسن کا بیہمانہ قتل انتہائی تشوشناک ہے، رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہیئے تاکہ ملزمان کو کڑی سزا مل سکے، ۔پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہیئے تاکہ ملزمان کو کڑی سزا مل سکے۔

مقبول خبریں