کیا انسان کو دوسری بار بھی پیار ہوسکتا ہے؟ ہمایوں سعید کا دلچسپ جواب

ماہرہ خان نے بھی ہمایوں سعید کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بار محبت ہوسکتی ہے


ویب ڈیسک May 29, 2025
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان اس وقت اپنی آنے والی فلم لوو گرو کی تشہری مہم میں مصروف ہیں اور اس دوران میڈیا دلچسپ سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو بھی کی۔

اس وقت یہ جوڑی شہرِ قائد میں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ایک ایونٹ سوشل میڈیا اسٹارز کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر نے ہمایوں سعید سے شرارتاً دوسری بار محبت ہونے کے بارے میں پوچھا۔

جس پر ہمایوں سعید جو فلم لوو گرو میں ایک عاشق مزاج اور دل پھینک ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں نے ہنستے ہوئے کہا کہ دو بار کیا، پیار تو چار بلکہ پانچ بار بھی ہوسکتا ہے۔

ہمایوں سعید کے اس جواب پر تمام شرکا بے ساختہ ہنس پڑے جس کے بعد ٹک ٹاکر نے یہی سوال ماہرہ خان سے کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ پیار دوبارہ بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کی بھی شرط ہوتی ہے کہ ایک محبت کے ہوتے ہوئے دوسرا پیار نہیں ہوتا۔

یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لوو گُرُو‘ عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل 6 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مداحوں کو اپنی پسندیدہ جوڑی کی فلم کا بےتابی سے انتظار ہے جب کہ فلم بینوں نے پاکستانی فلموں کو بالی ووڈ پر فوقیت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

 

مقبول خبریں