کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نالے کی صفائی کے دوران نالے میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن پونے پانچ آفاق خان شہید فیملی پارک کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے شخص کی شناخت 35 سالہ ظفر مسیح کے نام سے کی گی جو کہ اورنگی ٹاؤن کا ہی رہائشی بتایا جاتا ہے۔
تاہم، اہلخانہ لاش بغیر کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے۔