ایسے 5 جانور جو نہیں سوتے

یہ خیال کیا جاتا تھا کہ بُل مینڈک اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں سوتا


ویب ڈیسک June 02, 2025

دنیا میں کچھ ایسے جانور ہیں جو سوتے نہیں ہیں اور ان جانوروں میں ایسے پرندوں سے لے جو بغیر پلک جھپکائے دن بھر اڑتے رہتے ہیں، رات بھر بمشکل جھپکی لینے والی سمندری مخلوقات شامل ہیں۔

تو پھر سوال اٹھتا ہے کہ ایسے جانور نیند کے بغیر کیسے کام کرتے ہیں؟ ذیل میں ان جانوروں کی کچھ مثالیں دی جارہی ہیں۔

1) مینڈک

یہ خیال کیا جاتا تھا کہ بُل مینڈک اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں سوتا۔ 1967 میں کی گئی ایک تحقیق نے اسے ثابت کیا کہ بُلفروگ رات کے ساتھ ساتھ دن میں بھی چوکس رہتا ہے۔

2) چیونٹیاں

فہرست میں چیونٹیاں بھی شامل ہیں جو اپنی نیند کے غیر معمولی انداز کی وجہ سے کبھی نہیں سوتی ہیں۔ چیونٹیاں روایتی معنوں میں نہیں سوتی ہیں لیکن دن بھر میں متعدد انتہائی معمولی قیلولہ لیتی ہیں جو صرف چند سیکنڈ تک ہوتا ہے۔

3) زرافہ

زرافہ واحد ممالیہ جانور ہے جو دوسرے ممالیہ جانوروں کے مقابلے میں 5 منٹ سے بھی کم وقت تک سوتا ہے۔ وہ عام طور پر روزانہ صرف 30 منٹ سے 2 گھنٹے کی نیند لیتا ہے جسے منٹوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ 

4) ہاتھی

کچھ لوگوں کا ماننا ہوگا کہ جانور جتنا بڑا ہے، اسے اتنا ہی آرام کی ضرورت ہوگی۔ تاہم ہاتھی کے سونے کا وقت بہت کم ہوتا ہے۔ ہاتھی روزانہ اوسطاً دو گھنٹے تک سوتا ہے اور کئی دن بغیر نیند کے بھی گزار سکتا ہے، خاص طور پر اگر وہ نقل مکانی کر رہے ہوں یا خطرے میں ہوں۔

5) الپائن سوئفٹ پرندے

الپائن سوئفٹ پرندے بغیر زمین پر اترے 200 دن تک پرواز میں رہ سکتے ہیں۔ وہ unihemispheric نیند کا استعمال کرتے ہیں. unihemispheric نیند میں پرندہ ایک وقت میں دماغ کے ایک نصف کرہ کو آرام دیتا اور اس دوران اڑتا رہتا ہے۔

مقبول خبریں