کراچی میں عیدالاضحی پر گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری

عید کے پہلے روز سے تیسرے روز 12 بجے تک گیس بغیر کسی تعطل کے فراہم کی جائے گی، ترجمان ایس ایس جی سی


اسٹاف رپورٹر June 05, 2025
(فوٹو فائل)

کراچی:

سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں گھریلو صارفین کیلیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس نے سب سے پہلے صارفین کو عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارک باد دی اور یقین دہانی کرائی کہ عید کے تینوں روز گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق جمعہ 6 جون 2025 کو گیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی جبکہ عید کے پہلے روز یعنی 7 جون کو گیس کی فراہمی صبح 5 بجے سے بحال ہوگی اور بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی۔

عید کے دوسرے یعنی اتوار کے روز 8 جون 2025 کو سارا دن گیس کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ پیر کو  سارا دن گیس کی فراہمی جاری ہے گی اور پھر رات 12 بجے سروس بند کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق منگل، 10 جون 2025 سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار بحال ہو جائیں گے۔

 

مقبول خبریں