عیدالاضحیٰ پر سندھ میں قیدیوں کیلئے 120 دن کی خصوصی معافی

سزائے موت، قتل، دہشتگردی، ریپ، اغواء اور کرپشن میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے، ترجمان


اسٹاف رپورٹر June 06, 2025

کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کردیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا۔

سزائے موت، قتل، دہشتگردی، ریپ، اغواء اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔

منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لئے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مقبول خبریں