پولیس والے نے ٹریفک پولیس اہل کار کوگھونسہ مار کر دانت توڑ دیے

اہل کار نے معمولی تکرار پر تشدد کیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک June 09, 2025
(فوٹو: فائل)

کوئٹہ:

پولیس اہل کار نے ٹریفک پولیس اہل کار کو گھونسہ مار کر اس کے دانت توڑ دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس اہل کار کی جانب سے ٹریفک پولیس  اہل کار پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس اہلکار نے ٹریفک پولیس اہلکار کوگھونسہ مار کر اس کے دانت تو ڑ دیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈبل روڈ پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکارپر پولیس اہلکار نے معمولی تکرار پر تشدد کیا ۔ واقعے کے بعد تشدد کرنے والے پولیس اہل کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقبول خبریں