ناپسندیدہ ریکارڈ؛ کیمرون گرین بھی بابراعظم کی فہرست میں آگئے

ٹیسٹ میچ میں 5 گیندوں پر 2 بار وکٹیں گنوا بیٹھے


ویب ڈیسک June 13, 2025

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں آسٹریلوی بیٹر کیمرون گرین ناپسندیدہ ریکارڈ بناکر بابراعظم کی فہرست میں شامل ہوگئے۔


ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے، جو دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے دوران نمبر 3 پوزیشن بیٹنگ کیلئے آئے کیمرون گرین جدید ٹیسٹ کی تاریخ میں کریز پر مختصر ترین قیام کرنے والی ناپسندیدہ فہرست میں داخل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ثنا میر کے نام ایک اور اعزاز، ویڈیو وائرل

کیمرون گرین نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں محض 5 گیندوں کا سامنا کیا اور وکٹ گنوابیٹھے، یہ واقعہ 1990 کے بعد تیسری پوزیشن پر کھیلتے ہوئے بلےباز کیساتھ دوسری بار پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی "کور ڈرائیور" کے چرچے

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، انگلینڈ کے اولی پوپ اور بنگلادیش کے مومن الحق، ناپسندیدہ فہرست کا حصہ رہ چکے ہیں۔

Image

مقبول خبریں