کراچی:
کراچی کے علاقے کلفٹن میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہناز ماسی کی ایک اور گاڑی برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق برآمد گاڑی 25 سے 30 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی جو گرفتار ملزمہ کے بیٹے کی نشاندہی پر برآمد کی گئی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ شہناز ماسی کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران اب تک مجموعی طور پر 3 گاڑیاں برآمد ہوچکی ہیں۔
یہ پڑھیں : کراچی؛ گرفتار کروڑ پتی ماسی کی مزید جائیداد سامنے آگئی، ملازم بھی گرفتار
شہناز ماسی کو چند روز قبل ڈیفنس میں واقع ایک گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ بطور گھریلو ملازمہ 14 سال سے کام کر رہی تھی۔
پولیس کے مطابق اس عرصے میں اس نے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے مالیت کی چوری کی، جس سے اس نے گاڑیاں، جائیدادیں اور دیگر قیمتی اشیاء خریدیں، ملزمہ کے بیٹے سے مزید جائیدادوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔