کراچی، پولیس چیف نے گذری تھانے کے سب انسپکٹر کو معطل کر کے ایک درجہ تنزلی کر دی

پولیس افسر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک اپنی حاضری کو یقینی بنائینگے


منور خان July 02, 2025

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گذری تھانے کے سب انسپکٹر اختر حسین کو معطل کر کے ایک درجہ تنزلی بھی کر دی جس کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ 

پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا عمل بھی جاری ہے جبکہ انھیں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں قائم بی کمپنی تبادلہ کر دیا گیا۔

معطل پولیس افسر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک اپنی حاضری کو یقینی بنائینگے ۔

مقبول خبریں