پشاور: ٹریفک اہلکاروں کی محنت کش کو گاڑی کیساتھ لٹکا کرلے جانے کی ویڈیو وائرل

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ریڑھی بان کو حراست میں لینے کے دوران واقعہ پیش آیا


ویب ڈیسک July 08, 2025

پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی محنت کش کو گاڑی کیساتھ لٹکا کر لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ریڑھی بان کو حراست میں لینے کے دوران واقعہ پیش آیا۔ 

ٹریفک اہلکار گاڑی کیساتھ غریب محنت کش کو زبردستی گھسیٹتے ہوئے لے گئے، 

غریب محنت کش کیساتھ غیر مناسب رویے پر چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا اور ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا۔

اس کے علاوہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا۔

 

string(2) "US" bool(true)

مقبول خبریں