اسلام آباد کے شریف آباد نالے میں گرنے والے نوجوان محسن کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا جب کہ شریف آباد گلبرگ اور دریائے سواں کے قریب پولیس اور ریسکیو ٹیمیں تلاش میں مصروف ہیں۔
عینی شاہدین نے کہا کہ محسن نے نالے میں گرنے کے بعد خچھ فاصلے ہر کنارے سے لگنے کی کوشش کی تھی، مقامی افراد نے کہا کہ صبح سے شریف آباد نالے میں پانی خا بہاو بہت زیادہ ہے جو ابھی تک جاری یے۔
گزشتہ روز نالہ کورنگ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا تھا۔
ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ نالے پر بنائے گئے پُل سے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزار رہے ہیں۔