ساہیوال: ماں نے دو بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی

خاتون اور بچوں کے رشتہ داروں کا پتا چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 13, 2025

پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام  نے بتایا کہ ساہیوال میں ریلوے پھاٹک کے قریب ماں نے دو بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کی۔

ریسکیو حکام  نے بتایا کہ ماں اور دونوں بچوں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون اور بچوں کے رشتہ داروں کا پتا چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔

مقبول خبریں