جے یو آئی کے سینیٹر کا واٹس ایپ ہیک، لوگوں کو پیسے مانگنے کے پیغامات موصول

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ میرا نمبر ہیک ہوچکا ہے


ویب ڈیسک July 14, 2025

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا وٹس ایپ ہوگیا جس سے لوگوں کو پیسے مانگنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوگوں کو جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے نمبر سے پیسے مانگنے کے پیغامات موصول ہوئے جس کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے۔

کامران مرتضیٰ نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ میرا نمبر ہیک ہوچکا ہے جس سے لوگوں کو مختلف قسم کے میسجز کیے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں