اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربغیر ویزے پاکستان پہنچنے والی غیرملکی خاتون مسافر کو آن آرائیول ویزے کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنا خاتون تمام رات تقریبا 16 گھنٹے تک ایئرپورٹ پر پھنسی رھی دفاتر کھولنے پر آن آراییول ویزہ ملنے پر کلیرینس ملی تو منزل کی جانب روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون مسافر جسکا تعلق سنگا پور سے بتایا جاتا ہے منگل کی شام سنگاپور سے براستہ چین اسلام آباد پہنچی تو مزکورہ کو ویزہ نہ ہونے پر ائیرپورٹ پر روک کیا گیا۔
تاہم آگاہی پر مزکورہ نے ان لائن ویزہ اپلائی کرنے کے حوالے سے اتھارٹیز کو آگاہ کیا تو ائیرپورٹ پر موجود حکام ںے ان آراییول ویزہ کا کیس فوری طور مروجہ طریقہ کے مطابق سسٹم کے ذریعے متعلقہ اتھارٹیز کو بیجھوا دی۔
لیکن ڈالرز میں ارجنٹ فیس ادا کرنے کے باوجود خاتون کو ویزہ جاری کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور خاتون نے تقریبا 16 گھنٹے ایئرپورٹ پر ہی گزارا۔
بعدازاں بدھ کی صبع ویزہ کلیرینس ملی تو امیگریشن حکام کے اسے ائیرپورٹ سے جانے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے ایئرپورٹ و امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ قوائد و ضوابط کے مطابق آن آراییول ویزہ کے حصول کے لیے مسافر کو سفر شروع کرنے سے قبل آن لائن ویزہ حصول کی ریکویسٹ مجاز اتھارٹی کو بیجھوانا ہوتی ہے جس پر مسافر کو ویزہ گرانٹ میل نوٹس جاری ہوتا ہے۔
اس کے بعد ایئرپورٹ پہنچے پر آن آراییول ویزہ جاری جاری کردیا جاتا ہے لیکن حالیہ کیس میں خاتون مسافر نے بغیر ویزہ کے سفر کرا جنہیں رات کا وقت ہونے کے باعث پراسز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تاہم ویزہ کلیرینس ملنے پر خاتون مسافر کو جانے کی اجازت دی گی۔