وفاقی پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے سوشل میڈیا پالیسی جاری کردی گئی، پالیسی کی خلاف ورزی پر افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت افسران کے بیانات اور تحریریں، وردی میں ویڈیوزاورتصاویر ذاتی تشہیر کے لیے بنانا ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔
خفیہ یا سرکاری دستاویزات اپ لوڈ کرنے پر سخت کارروائی ہو گی، پولیس اہلکاروں کے سیاسی یا مذہبی خیالات شیئر کرنا مکمل طور پر ممنوع ہو گا۔
پولیس سرگرمیوں کی تشہیر صرف پبلک ریلیشنز برانچ کو اجازت ہو گی، سوشل میڈیا پر محکمانہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے قبل باقاعدہ اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، یونٹ ہیڈز اپنے افسران کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کے پابند ہوں گیں۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پالیسی تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گی۔