محکمہ موسمیات نے پی ڈی ایم اے کے چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے بیان کو مسترد کردیا

چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے آثار نظر نہیں آئے، چکوال میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 161ملی میٹر بارش ہوئی


ویب ڈیسک July 17, 2025

محکمہ موسمیات نے پی ڈی ایم اے پنجاب کے چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے دعوے کو مسترد کردیا۔

محکمہ موسمیات پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے آثار نظر نہیں آئے، چکوال میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 161ملی میٹر بارش ہوئی ہے، سیٹلائٹ ریڈار سسٹم نے بھی چکوال کلاوڈ برسٹ کا نہیں بتایا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ معمول کی بارشیں ہیں جو موجودہ موسمیاتی سسٹم کے تحت ہورہی ہیں،  محکمہ موسمیات نے ان بارشوں کی پہلے سے پیشنگوئی کررکھی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک میں موجود بارشوں کا موجودہ سسٹم آج رات تک کمزور ہوجائے گا، اگلے دو دن بارشیں بہت کم یا نہیں ہوں گی،  پیرسے بارشوں کا ایک نیا سسٹم ملک میں داخل ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر سے ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ سے بارشیں شروع ہوں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم اے  پنجاب نے کہا تھا کہ ڈسٹرکٹ چکوال میں کلاؤڈ برسٹنگ کے باعث طوفانی بارش جاری ہے،  چکوال میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا سامنا ہے، گزشتہ 10 گھنٹوں کے دوران چکوال میں تقریباً 400 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

string(2) "US" bool(true)

مقبول خبریں