لکی مروت سب جیل میں غیر قانونی بھرتی کیس میں اکاؤنٹنٹ گرفتار 

 لکی مروت سب جیل میں غیر قانونی بھرتی کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی


ویب ڈیسک July 19, 2025

لکی مروت سب جیل میں غیر قانونی بھرتی کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

 اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا  نے کہا کہ لکی مروت سب جیل میں غیر قانونی بھرتی کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی، انکوئری میں سب جیل اکاؤنٹنٹ کی ملی بھگت سے غیر قانونی بھرتی ثابت ہوئی۔ 

غیر قانونی بھرتی میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی،  ایف آئی آر میں اکاؤنٹنٹ لطیف اللہ ، قابل جان نامزد کیے گئے۔ 

اینٹی کرپشن نے اکاؤنٹنٹ سب جیل لکی مروت لطیف اللہ کو گرفتار کرلیا۔

مقبول خبریں