پنجاب پولیس نے لوٹ مار میں ملوث محکمے کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا

پولیس وردی کی آڑ میں ڈکیتی کرنے والے تین پولیس اہلکار اور ایک ساتھی شہری سے رقم لوٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔


ویب ڈیسک July 27, 2025

ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کر لیا۔

پولیس وردی کی آڑ میں ڈکیتی کرنے والے تین پولیس اہلکار اور ایک ساتھی شہری سے رقم لوٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

ڈی پی او لیہ نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال برداشت نہیں، وردی میں چھپے لٹیروں کو سخت انجام بھگتنا ہوگا۔

پولیس اہلکاروں کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی، ملزمان کی شناخت کے بعد ڈکیتی اور بھتہ خوری کے مقدمات درج کیے گئے۔

اس کے علاوہ شہریوں کو ہراساں کرنے اور پیسے بٹورنے کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج کیے گئے۔

 

مقبول خبریں