لاہور: موٹروے کو پیدل کراس کرنے پر شہری کیخلاف ایف آئی آر درج

شہری سجاد محمود نے شادیوال لاہور کے قریب موٹروے کو پیدل کراس کیا


ویب ڈیسک July 29, 2025

موٹروے کو پیدل کراس کرنے پر شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق  موٹروے پولیس نے تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کروا دیا،   شہری سجاد محمود نے شادیوال لاہور کے قریب موٹروے کو پیدل کراس کیا، ایف آئی آر تعزیراتِ پاکستان 290/291 کے اندراج کے لیے درخواست دی گئی۔

ترجمان  کے مطابق  موٹروے کو پیدل کراس کرنا قانوناً جرم ہے،  یہ خطرناک اور جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے، متعدد حادثات کی وجہ یہی غیر ذمہ دارانہ اقدام بن چکا ہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس  نے عوام سے اپیل  کی کہ روڈ یوزرز فٹ برج استعمال کریں، زندگی محفوظ بنائیں۔

مقبول خبریں