
بالی ووڈ کی اداکارہ نمرت کور نے ابھشیک بچن سے منسوب افواہوں پر ردعمل دے دیا۔
اداکارہ نمرت کور نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ان افواہوں پر خاموشی توڑ دی جن میں انہیں اداکار ابھشیک بچن کے ساتھ تعلقات کیلئے جوڑا جارہا تھا۔ گزشتہ برس ابھیشیک کیساتھ فلم دسوی کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ نمرت اور ابھشیک کے درمیان تعلقات ہیں۔
خاص طور پر جب ابھشیک اور ایشوریا رائے بچن کی شادی ٹوٹنے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی تھیں تاہم نمرت کور نے ان افواہوں پر اس وقت کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی ابھیشیک کی جانب سے کوئی تردید سامنے آئی۔
تاہم اب ایک ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نمرت نے ان افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ایک "امیبا" کی مانند ہے جو بغیر کسی وجہ کے کچھ بھی پھیلا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی اپنے کیریئر کے لیے آئی تھیں، نہ کہ ان افواہوں پر وقت ضائع کرنے کے لیے۔
نمرت نے ان تبصروں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کو اپنی زندگی کے قیمتی لمحات ضائع نہیں کرنے چاہئیں مجھے ان لوگوں پر افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی اجنبی کی فضول بات پر وہ برا نہیں مناتیں، اور سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصرے بھی ان کے لیے بےمعنی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نمرت کا نام اداکار روی شاستری اور رانا دگگوبتی سے بھی جوڑا گیا تھا، جن افواہوں کی انہوں نے تردید کردی تھی۔