
پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیر کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں بھی کی ہیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث کو شامل کیا گیا جبکہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بناتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کے صائم ایوب نے 74 اور صاحبزادہ فرحان نے 66 رنز بنائے، حسن نواز نے 15 جبکہ فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔ ٹیم میں ردوبدل کے بعد شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ اور حارث نے بالترتیب 11 اور 2 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔
یاد رہے کہ تین میچز پر مشتمل سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے جبکہ آج کا میچ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔


















