کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے اپگریڈیشن میں بڑی پیش رفت

رن وے سینٹر لائن اور ٹیکسی وے مارکنگ کا عمل بھی جاری ہے


ویب ڈیسک August 06, 2025

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  (پی اے اے) نے کہا ہے کہ عالمی معیار کے تحت جناح انٹرنیشنل کے رن وے اپگریڈیشن میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ کراچی  ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی (پی کیو سی) تعمیر قبل از وقت مکمل کرلی گئی۔

پی اے اے نے کہا کہ رن وے 07L/25R پر جدید سلیپ فارم ٹیکنالوجی سے تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا، 'پیومنٹ کوالٹی کنکریٹ' (پی کیو سی) کا مرحلہ صرف سات ماہ میں مکمل کر لیا گیا۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  نے کہا کہ ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم کی تمام اشیاء موصول ہو چکیں، لائٹنگ سسٹم کی تنصیب اور دیگر تکمیلی کام جاری ہیں، رن وے سینٹر لائن اور ٹیکسی وے مارکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

مقبول خبریں