کراچی سرکلر ریلوے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں، شرجیل میمن

کراچی سرکلر ریلوے شہر کے 2.5 کروڑ شہریوں کیلئے اہم ٹرانزٹ سہولت بنے گا، سینئر وزیر سندھ


ویب ڈیسک August 06, 2025

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن  نے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے سینیٹ کمیٹی برائے ریلویز کی کوششوں کا خیرمقدم  کیا ہے اور  کہا ہے کہ  کے سی آر کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں۔

ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت، وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں کے سی آر کی ہر صورت تکمیل کیلئے پرعزم ہے، سندھ حکومت کے سی آر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے تعاون کی امید ہے، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو پاکستان ریلویز سے مل کر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کے سی آر کراچی کے 2.5 کروڑ شہریوں کیلئے اہم ٹرانزٹ سہولت بنے گا،  سینیٹ کمیٹی کی تجاویز کا  بھی خیرمقدم کرتے ہیں ، جلد رکاوٹیں دور ہونے کی امید ہے۔

مقبول خبریں