پشاور ہائی کورٹ کا شبلی فراز اور زرتاج گل کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

دونوں رہنماؤں کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت مںظور، مقررہ وقت میں متعلقہ عدالت میں پیش ہوکر اپیل دائر کرنے کی ہدایت


کورٹ رپورٹر August 06, 2025

پشاور:

ہائی کورٹ نے 9 مئی کے کیس میں سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور زرتاج گل کی حفاظتی ٓضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

عدالت نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک متعلقہ  ہائیکورٹ میں پیش ہوکر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ اس وقت انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

مقبول خبریں