مصباح 40 سال سے زائد عمر میں ٹیسٹ کھیلنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے موجودہ کرکٹرز میں بھی مصباح الحق سب سے زائد العمر ہیں


Sports Desk August 07, 2014
مصباح کے بعد ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال سب سے زائد العمر ٹیسٹ کھلاڑی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مصباح الحق 40 سال سے زائد عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

انھوں نے گذشتہ روز جب سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں حصہ لیا تو اس وقت ان کی عمر 40 سال 70دن تھی، یوں وہ میراں بخش (47) اورامیر الہیٰ (44) کی صف میں شامل ہو گئے، مصباح ملک کے عمر رسیدہ کپتان کا ریکارڈ شارجہ میں ہی حاصل کر چکے تھے۔

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے موجودہ کرکٹرز میں بھی مصباح الحق سب سے زائد العمر ہیں، ان کے بعد ویسٹ انڈین شیونارائن چندرپال (39 سال355دن) کا نمبر آتا ہے۔

مقبول خبریں