
سرکلر ڈیٹ میں کمی کے حکومتی اقدامات، بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقعات اور امریکا سمیت علاقائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے معاہدوں سے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ ساز تیزی رہی اور ریکارڈ نوعیت کی تیزی سے ہنڈریڈ انڈیکس کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔
تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 142000, 143000, 144000 اور 145000پوائنٹس کی سطحیں بھی رقم ہوگئیں۔
3مرحلوں میں 24اداروں کی نجکاری پلان سے انویسٹمنٹس بڑھیں۔ جاری اصلاحات کی بدولت معاشی منظر نامہ بہتری کی جانب گامزن ہونے سے سرمایہ کاری کے شعبوں میں اعتماد بڑھا۔
5روزہ ہفتہ وار کاروبار کے 4سیشنز میں ریکارڈ تیزی، 1سیشن میں مندی رہی۔ ہفتہ وار کاروبار میں تیزی کے سبب حصص کی مالیت 4کھرب 35ارب 60کروڑ 44لاکھ 53ہزار 471روپے بڑھگئی جس سے مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 173کھرب 42ارب 56کروڑ 32لاکھ 71ہزار 547روپے ہوگیا۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 4347.81 پوائنٹس بڑھ کر 145382.80 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 1279.52 پوائنٹس بڑھ کر 44614.06 پر بند ہوا۔
کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 2506.36 پوائنٹس بڑھ کر 89824.60 پوائنٹس پر بند ہوا اور کے ایم آئی 30انڈیکس 5842.21پوائنٹس بڑھ کر 206959.19پوائنٹس پر بند ہوا۔















1735117380-0/murtaza-wahab-(1)1735117380-0-180x135.webp)


