راولپنڈی: بہن کا گلا کاٹ کر قتل، شیر خوار بھانجے کو زخمی کرنے والے سفاک ملزم کیخلاف مقدمہ درج 

بیوی کا 3ماہ سے اپنے بھائیوں سے زمین کا تنازع چل رہا تھا، مقتولہ انجم زہرہ کے خاوند کا مؤقف


ویب ڈیسک August 12, 2025

راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں بہن کا گلا کاٹ کر قتل اور شیر خوار بھانجے کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ مقتولہ انجم زہرہ کے خاوند حمزہ اظہار کی مدعیت میں درج کیا گیا، متن کے مطابق بیوی کا 3ماہ سے اپنے بھائیوں محمد علی، شجاعت علی، صباحت علی اور محمد شاہد سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

مدعی نے مقدمہ میں موقف  اپنایا کہ محمد علی گھر آیا، میرے کمرے میں داخل ہو کر بیوی انجم زہرہ کو دھمکی دی کہ تمھیں مزہ چکھاتا ہوں، محمد علی نے میرے والدین کے سامنے زمین زہرہ کے گلے پر چھُری سے وار کیا، جو نیچے گر گئی۔

انجم زہرہ کے گرنے کے بعد ملزم نے اسکے گلے،بازووں اور ہاتھوں پر چھری سے وار کئے، ملزم نے بیڈ پر لیٹے میرے بیٹے محمد سالار حمزہ کے گلے پر بھی چھری سے وار کرکے زخمی کیا۔

والدین کے شور کرنے پر اہل محلہ جمع ہو گئے جنھوں نے ملزم کو قابو کرلیا، ملزم نے اپنے بھائیوں شجاعت علی، صباحت علی اور محمد شاہد کی ایما پر قتل کیا ہے۔

مقبول خبریں