پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ، سروے جاری

پاکستان کی معاشی بحالی اور پر اعتماد کاروباری ماحول سے متعلق گیلپ سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی


ویب ڈیسک August 13, 2025

پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ حکومتی تعاون سے ملکی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ہو رہی ہیں۔

پاکستان کی معاشی بحالی اور پر اعتماد کاروباری ماحول سے متعلق گیلپ سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق چار سال بعد پاکستان تاریخ کی تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق 61 فیصد افراد نے کاروباری کارکردگی کو “اچھی” یا “انتہائی اچھی” قرار دیا، مستقبل میں بھی کاروباری حالات بہتر ہونے کی توقع، 61 فیصد نے ترقی کی پیش گوئی برقرار رکھی، پچھلی سہ ماہی کی نسبت رشوت کی شکایات 34 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آگئیں۔

گیلپ سروے میں کہا گیا کہ معاشی انتظامات کی منظوری تقریباً دوگنی، 46 فیصد نے موجودہ حکومت کو پچھلی سے بہتر قرار دیا، توانائی کی صورتحال گزشتہ برسوں سے بہتر، 2023 اور 2024 کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی ریکارڈ کی گئی، بلاشبہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کی معاشی استحکام کی کوششیں قابل ستائش قرار دی گئی ہیں۔

 

مقبول خبریں

رائے

بساط

Sep 03, 2025 01:15 AM |