پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے پتے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں گزشتہ رات پی کے ایل آئی میں داخل کرایا گیا۔
ذرائع اسپتال نے بتایا کہ پی کے ایل آئی میں اعجاز چوہدری کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔