اسلام آباد میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی پُروقار تقریب

تقریب میں صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک


ویب ڈیسک August 14, 2025

اسلام آباد:

پاکستان کے 78ویں جشن آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی مناسبت سے اسلام آباد جناح گراؤنڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور مہمان خصوصی موجود ہیں ان کے ساتھ اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزرا، دوست ممالک کے سفرا، ارکان اسمبلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

تقریب کا آغاز قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد تینوں مسلح افواج کے دستوں نے پریڈ کا مظاہرہ کیا سلامی دی۔

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، کرتب دکھائے جبکہ ترکیہ اور آذربائیجان کے دستوں کا مارچ پاسٹ کیا۔

ہیروز آف پاکستان

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ہیروز کو خصوصی انکلوژر میں بیٹھایا گیا، ان افراد کا تعلق مختلف شعبوں اور صوبوں و قومیتوں سے تھا۔

فن کا مظاہرہ

ملک کے معروف ڈھولچی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈرمر گمبی نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

اس کے علاوہ معروف گلوکار اور پٹیالہ گھرانے کے فرزند شفقت امانت علی خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے حاضرین کے جذبے کو مزید بڑھایا۔

دستاویزی فلم وتعز من تشاء

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور وزارت اطلاعات کی جانب سے دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس میں بھارت کی سازشوں کو بے نقاب اور ملک کے دفاع کیلیے اقدامات جبکہ معرکہ حق کی عظیم فتح کو اجاگر کیا۔

پرانی ملی نغموں پر ٹیبلو

تقریب میں یادگار ملکی نغمے چلائے گئے جس پر بچوں نے ٹیبلو پیش کیا۔

یادگار معرکہ حق کی علامتی یادگار بنانے کا فیصلہ

معرکہ یادگار کی علامتی یادگار بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی پانچ دیواریں ہیں۔ اس دیوار کی اہمیت کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

مقبول خبریں